English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی چلے مودی کی راہ! نئی تاریخ بیانی پر ٹرولرز کے نشانے پر

share with us

نئی دہلی::10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2000 سال پہلے ایودھیا کی رانی نے کوریا کے شہزادے سے شادی کی جس پر ٹویٹر صارفین نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں سیمسنگ کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔اس موقع پر اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں بھارت اور جنوبی کوریا کے آپسی تعلقات کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت اور جنوبی کوریا کے رشتے بہت پرانے ہیں۔ تقریبا 2000 سال پہلے ہی ایودھیا کی رانی کی شادی کوریا کے شہزادے سے ہوئی'۔یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کا ٹویٹر میں خوب مذاق اڑایا گیا۔ ٹویٹر میں جہاں بعض صارفین نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کی تائید کی تو دوسری جانب صارفین کی بڑی تعداد نے ان کا مذاق اڑایا۔

 

آریا نامی ایک صارف نے لکھا کہ ' یہ تو کاکا سے بھی دو قدم آگے نکل گیے۔ سیدھے 2000 سال پہلے کا کنیکشن جوڑ دیا'۔ایک دوسرے صارف نے مختصر مفید اور جامع انداز میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'تب تو سیمسنگ، ہونڈائی اور ایل جی ہمارے کزن ہیں'۔ایک صارف نے لکھا 'گنان (معلومات) کا ساگر تو یہیں سے بہہ رہا ہے۔ 2019 تک دیش میں تو گنان کی سنامی آجائے گی'۔ارون گپتا نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'حکومت کے پاس بہترین تاریخی معلومات ہیں۔ لیکن کیا یوگی آدتیہ ناتھ کو یوپی میں کیا ہورہا ہے اس کا کچھ علم ہے؟'۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ 'وہ رانی اصل میں اترپردیش کے ایودھیا کی نہیں بلکہ تمل ناڈو کے ایودھیا کی ہے۔ تمل ناڈو کے ساحلی شہر کنیا کماری کا پرانا نام ایودھیا تھا۔ یو پی کا ایودھیا تو 500 پہلے بنا تھا اس سے پہلے ایودھیا تمل ناڈو میں ہی تھا'۔انورادھا نامی صارف نے لکھا ' اس حکومت کے پاس سنانے کے لیے تو دو دو ہزار سال کے پرانے قصے اور کہانیاں ہیں۔ کیا آج کے آزاد بھارت میں ان کے پاس سنانے کو کچھ ہے؟'۔دوسری جانب بعض صارفین نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ایسی بات بتائی جسے ساری دنیا نہیں جانتی ۔ بعض نے کہا کہ آج ملک کے نوجوان کو ان من گھڑت قصوں کی نہیں نوکریوں کی ضرورت ہے۔

  •  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا