English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجود میں آنے سے قبل ہی جیو انسٹی ٹیوٹ کو اعلیٰ ادارہ تسلیم کرنے پر تنازع

share with us

مہاراشٹر:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کے روز 6 یونیورسٹیز کو "ممتاز ادارے" کا درجہ دیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جیو انسٹی ٹیوٹ ابھی وجود میں بھی نہیں آیا ہے۔جن تین سرکاری اور تین پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی کا جیو انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ جیو انسٹی ٹیوٹ بھارت کے معروف تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی زیر قیادت ریلائنس فاؤنڈیشن کے تحت قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا  ہے۔ممتاز اداروں کے لیے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ  زمرے کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔درخواستوں پر غور کرنے کے لیے حکومت نے شری این گوپال سوامی (چیئرمین) پروفیسر ترون کھنہ ،پروفیسر پریتم سنگھ اور رینو کھٹور کی ایک کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔خیال رہے کہ حکومتی اداروں میں آئی آئی ٹی بامبے ،آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کو ممتاز ادارے کا درجہ دیا گیا ہے۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس معالے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کو گرین فیلڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے جو نئے اداروں کے لیے ہوتی ہے، جن کی کوئی تاریخ نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے اس انسٹی ٹیوٹ کی تجویز دیکھی اور اسے اسے میعار پر پورا اترنے کی بنا پر منتخب کرلیا۔ بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے پاس جگہ ہے، منصوبہ ہے اور پیسہ لگانے کا بھروسہ بھی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا