English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق ریاستی وزیر آر این نائک نے مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے پر کی سوالات کی بوجھار 

share with us

پوچھا : کیا ضلع اترکنڑا کے اہم مسائل حل کرنے کی طرف انہوں نے پیش رفت کی ہے ؟؟

بھٹکل16؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) سابق ریاستی وزیر اور سابق ایم ایل اے آر این نائک نے آئی بی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ضلع اترکنڑا کے رکنِ پارلیمان اور مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کی جانب سے ترقیاتی کام نہ ہونے پر انہیں سوالات کے گھیرے میں لیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں سوالات کی بوجھار کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کتنے اقدامات کیے ہیں او رعوام کے کن کن مسائل کو حل کیا ہے۔ ایک وزیر جس کو تہذیب وثقافت سے ناواقفیت ہے اور عوام اپنے مسائل بیان کرنے پر وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور فریادی سے یہ پوچھ لیتے ہیں کہ ’’ آپ کا ایم ایل اے مرگیا ہے؟‘‘ اس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں برہمنوں کی روایات بھی معلوم نہیں ہے۔ تعلیمی فقدان کی وجہ سے وہ تہذیب سے بھی عاری ہیں جو عوامی نمائندے کو کبھی زیب نہیں دیتا ۔ انہوں نے ضلع اترکنڑا کے عوام کا اب تک کا سب سے بڑا مسئلہ جس کے حل کے لیے کئی ایک کمیٹیاں اس سے پہلے تشکیل دی جاچکی ہیں اور عوام اس کے حل کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اتی کرم کا مسئلہ ہے ۔ اس مسئلہ کے حل کے لے آننت کمار ہیگڈے نے اب تک کیا کیا کام کیا ہے؟ کیا انہوں نے اس مسئلہ کو پارلیمان میں اٹھاکر اس کو حل کرنے کی کوشش کی ؟ کیا انہوں نے کبھی ضلع کے مسائل کو لے کر لوک سبھا میں بل پیش کیا ہے ؟ کرنے کے سب کام چھوڑ کر وہ جو منہ میں آیا وہ بک لیتے ہیں اور اصل مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ریاستی بجٹ پر بی جے پی کی جانب سے اٹھائے گئے کئی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی بجٹ کے موقع پر تو اسے ساحلی کنیرا یاد آجاتا ہے لیکن پچھلی کئی دہائیوں سے اس مسئلہ میں جوجھ رہے عوام کا اتی کرم راضی کا مسئلہ انہیں یاد نہیں آتا؟ 
ریاستی بجٹ پر کمارا سوامی سرکار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں اترکنڑا ضلع میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زراعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کیا یہ ضلع کی ترقی کی جانب اب تک کا بڑا قدم نہیں ہے ، بی جے پی کا بجٹ پر بے بنیاد تبصرے انہیں زیب نہیں دیتے بلکہ انہیں حقیقت سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا