English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت ، زہر خورانی کے متاثرین کی تعداد 287ہو گئی،53تاحال زیر علاج

share with us

کویت سٹی:09؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کویت کے ریستورا ن سے زہر آلود خوراک استعمال کرنے پر زہر خورانی کے متاثرین کی تعداد 287 تک پہنچ گئی۔کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حولی علاقے میں زہر آلود خوراک استعمال کرنے پر 287 افراد متاثر ہو چکے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے تاہم 53 تاحال زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کویت کے مبارک ہسپتال میں 192 ، الامیری ہسپتال میں 21 ، الفروانیہ ہسپتال میں 23 ، الجہرا میں 17 ، الصباح اور العدان میں 6، 6 جبکہ دیگر ہسپتالوں میں 22 مریض لائے گئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا