English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھوپیا اور اریٹیریا کا دو عشرے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

share with us

ایتھوپیا :09؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) دو پڑوسی افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹیریا نے دو عشروں پر محیط مخاصمت ترک کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور ایک دوسرے کے ہاں بند سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے اتوار کے روز اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ دونوں ملکوں نے دو عشرے سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتیھوپیا کے سرکاری ٹی وی پر نشرایک بیان میں وزیراعظم احمد کا کہنا تھا کہ ’بات چیت کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے‘۔ ٹی وی چینل پر دونوں رہ نماؤں کی ملاقات اور مذاکرات کی تصاویر بھی نشر کی گئیں جن میں انہیں ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیراعظم ابی احمد نے کہا کہ ان کے ملک کی بحری گذرگاہیں نہیں ہیں۔ اس لیے وہ اریٹیریا کی بندرگاہ کواستعمال کریں گے۔قبل ازیں دونوں ملکوں کے سرکاری ٹی وی چینلوں پر یہ خبر نشرکی گئی تھی کہ دونوں ملکوں کیسربراہان دو عشرے کے بعد اریٹیریا کے دارالحکومت اسمرہ میں اتوار کے روز ملاقات کررہے ہیں۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال پر پھیلی جنگ کو ختم کرنے کی طرف اہم پیش رفت قراردی جا رہی ہے۔اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کا اسمرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرم جوشی سے استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہ نما مذاکرات کے لیے صدارتی محل چلے گئے۔خیال رہے کہ جنگ اور پڑوسی ملکوں سے کشیدگی کے باعث اریٹیریا برسوں سے علاقائی تنہائی کا شکار رہا ہے۔ ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد اریٹیریا کی علاقائی تنہائی ختم ہونے کی بھی راہ ہموار ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 1990کے عشرے میں جنگ چھڑ گئی جس کے نتیجے میں 80 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2000میں دونوں ملکوں کیدرمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا مگر دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوسکے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا