English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز ہواؤں کے ساتھ بھٹکل میں دوبارہ بارش شروع 

share with us

بھٹکل 09؍ جولائی 018(فکروخبر نیوز) شہر میں کئی دنوں سے چل رہی موسلادھار بارش کل صبح رکتے ہی عوام ابھی چین کی سانس ہی لے رہے تھے کہ آج شام سے دوبارہ موسلادھار باش کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ شام تقریباً پانچ بجے بارش شروع ہوگئی جس سے عام زندگی دوبارہ مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہورہی بارش میں سمندر میں طغیانی ہے جبکہ کرن کٹے میں واقع ڈیم بھرگیا ہے ۔ تیز ہوا کی وجہ سے چھوٹی کشتیاں بھی مچھلیاں شکار کرنے کے لیے ندی میں بھی اترنے سے کترارہی ہیں۔ شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلسہ شروع ہونے کے بعد بازار میں مچھلیاں بھی فروختگی کے لیے مہیا نہیں ہورہی ہیں اور اس بات کولے کر مزدور طبقہ سے امیروں طبقہ سبھی طرح کے لوگ فکر مند ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اب تک ضلع بھر میں سب سے زیادہ بارش بھٹکل شہر میں ریکارڈ کی ہے ، کہا جارہا ہے کہ ابھی کچھ دنوں کے لیے شہر میں اسی طرح کے بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا