English   /   Kannada   /   Nawayathi

خستہ حال سرکاری اسکول میں طلباء تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

share with us

نمبرگی:08/جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ملک بھر میں سرکاری اسکولوں کی حالت سے ہر فرد باخبر ہے۔ لیکن کرناٹک کے نمبرگی میں ایک ایسا سرکاری اسکول ہے جہاں بارش کے موسم میں پانی بھر جاتا ہے، لیکن یہاں کے طلباء اسکول سے غیر حاضر نہیں ہوتے۔ اسکولی طلبائ کا کہنا ہے کے اسکول کی حالت اتنی خراب ہے کہ 'جب بارش ہوتی ہے تو پانی جماعت کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔ ہمیں پڑھنے میں دلچسپی ہے اس لیے ہم مسلسل اسکول آتے ہیں۔ ہم نجی اسکولوں کی فیس برداشت نہیں کرسکتے اس لیے یہاں آنے پر مجبور ہیں۔اسکول کی ایک ٹیچر اوشا پوار کا کہنا ہے کہ 'بارش کے دنوں میں بچوں کو اسکول آنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔اوشا پوار نے مزید کہا کہ 'جب بارش ہوتی ہے تو بچے جماعت میں نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ یہاں چھت سے پانی ٹپکتا رہتا ہے۔ اتنی بری حالت ہونے کے باوجود یہاں کے طلباء اسکول سے غیر حاضر نہیں ہوتے۔ یہاں کے بچے نہ صرف اسکول آنے میں دلچسپی رکھتے بلکہ یہ طلباء ذہین اور باصلاحیت بھی ہیں'۔خیال رہے کہ کرناٹک میں 2017/18کے لیے تعلیمی اخراجات کے لیے 20008 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی اسکولوں کی یہ صورت حال تشویشناک ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا