English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر کو 70برس تک کام کرنے کی اجازت ہوگی 

share with us

ریاض:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی مجلس شوری نے وزیر صحت کو 70برس کی عمر تک سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر کی ملازمت کی میعاد میں توسیع کا اختیار تفویض کردیا۔سعودی اخبار کے مطابق مجلس شوری نے اختیار دیتے ہوئے یہ شرط عائد کی ہے کہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر کی خدمات میں توسیع سال بہ سال کی جائیگی۔ اس امر کو ملحوظ رکھا جائیگا کہ وہ صحت مند ہو اور اس شعبے میں ڈاکٹر کثیر تعداد میں نہ ہوں اور کنسلٹنٹ کا اجازت نامہ موثر ہو اور وہ اپنی ڈیوٹی باقاعدہ طورپر انجام دے رہا ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا