English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کی اپیل،سعودی عرب یمن کو 53 کروڑ چار لاکھ ڈالرز عطیہ کردیئے

share with us

ریاض:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد ردعمل منصوبے کے تحت 53 کروڑ چار لاکھ ڈالرز عطیہ کے طور پر دیئے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ کاری دفتر برائے انسانی امور نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف ممالک نے یمن کے لیے ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے اور اس میں سعودی عرب کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔جو ممالک یمن کے لیے انسانی امدادی ردعمل منصوبے کا حصہ نہیں ،انھوں نے بھی 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس انسانی امدادی ردعمل منصوبے کے تحت اکٹھی ہونے والی رقوم کو یمن میں خوراک کے تحفظ ، زراعت ، صحت ، پانی ، حفظانِ صحت اور صفائی ، خوراک ، تعلیم،،شیلٹر اور یمنی عوام کی دوسری ضروریات پر صرف کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا