English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا ،پانی فراہم کرنے کے پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2افراد ہلاک،2کو اغواء کرلیا

share with us

طرابلس:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا میں پانی کے ایک منصوبے کی جگہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 2 ملازمین کو ہلاک اور 2 کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق لیبیا کے انسانی ساختہ آب رسانی کے اس منصوبے پر گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں یہ دوسرا حملہ ہے۔اس منصوبے کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد دارالحکومت طرابلس سے تقریبا ڈیڑھ ہزار کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے میں شروع کیے گئے پانی کے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین ،ان کے خاندانوں اور بچوں پر حملے کررہے ہیں، وہ انھیں ہلاک اور دہشت زدہ کررہے ہیں۔گزشتہ روزبھی دہشت گردوں کے حملے میں ایک انجینئر اور ایک سکیورٹی محافظ مارا گیا ہے اور وہ دو محافظوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔فوری طور پران دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا