English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہب کی توہین،مصر کی عدالت نے لبنانی خاتون سیاح کو 8 سال قید کی سزاسنادی 

share with us

سزا پانے والی لبنانی خاتون کے وکیل نے سنائی گئی سزا 29 جولائی تک اپیل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا


قاہرہ:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست ایک مصری خاتون سیاح کو مصری عوام، مذہب کی توہین اور حیا سوز ویڈیو بنانے کے الزامات میں 8 سال قید کی سزا سنائی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق نیو مصر کے علاقے جنح کی ایک مقامی عدالت نے لبنانی خاتون سیاح منی مذبوح کو حیا سوز ویڈیو بنانے،اسے سوشل میڈیا پر شیئرکرنے، مصری عوام اور مذہب کی توہین کرنے کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں سزامیں تخفیف کرتے ہوئے اسے آٹھ سال کردیا گیا۔مصر کی کسی عدالت کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کی انوکھی سزا ہے۔ مصری پراسیکیوٹر جنرل نبیل احمد صادق کا کہنا ہے کہ منی مذبوح کو جلدہی فوج داری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب مصری پراسیکیوشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سزا پانے والی لبنانی خاتون کے وکیل اپنی موکلہ کو سنائی گئی سزا 29 جولائی تک اپیل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا