English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کا الخلیل کے گورنر کے گھر پر دھاوا، توڑپھوڑ اور لوٹ مار

share with us

صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کارروائی کے دوران کامل حمید کے گھر کو گھیرے میں لیے رکھا ،
کسی فلسطینی کو گھرکی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی،فلسطینی شہریوں کا شدید احتجاج،قابض فوج پر سنگ باری


بیت لحم :08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل کے گورنر کامل حمید کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت لحم شہر میں واقع الخلیل کے گورنر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔شہر کیوسط میں واقع شاہین چوک میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے کامل حمید کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کارروائی کے دوران کامل حمید کے گھر کو گھیرے میں لیے رکھا اور کسی فلسطینی کو گھرکی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قابض فوج نے الخلیل کیگورنر کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قابض فوج پر سنگ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا