English   /   Kannada   /   Nawayathi

بقایا جات کی عدم ادائیگی پر عراق کو بجلی کی فراہمی بند

share with us

ہزار میگا واٹ بجلی بندش سے عراق کے میسان، زیکار اور بصرہ صوبوں میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ


بغداد/تہران:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے واجبات کی عدم ادائیگی پر عراق کو بجلی کی ترسیل منقطع کردی ، جس کے بعد عراق کیکئی شہر اور علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت بجلی کے ترجمان مصعب المدیرس نے کہاکہ عراق حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں پر ایران نے عراق کو دی جانے والی ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند کردی جس سے میسان، زیکار اور بصرہ صوبوں میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کرنا پڑگیا ہے۔دریں اثناء مختلف سیاسی جماعتوں نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود دوسرے ممالک سے درآمد کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ عراق کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں جہاں پر درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا