English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ؛صدارتی محل کے باہر 2کاربم دھماکے،فائرنگ سے 10افرادہلاک

share with us

موغادیشو:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس اسٹیشن پر ہونیوالے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے،پہلاکار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا،اسی دوران حملہ آوروں اور سکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،ادھر دہشتگرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں صومالیہ کے حکام نے بتایاکہ ملک کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونیوالے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور تیرہ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس افسر میجر محمد حسین نے بتایا کہ کار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا۔ اطلاعات ہیں کہ حملہ آوروں اور سکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دہشتگرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا