English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان:کابل حکومت کٹھ پتلی؛ریاست میں آخری غیر ملکی فوجی کی موجودگی تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں،طالبان 

share with us

کابل:07؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں طالبان نے حکومت کیساتھ امن مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔ہفتہ کو ترجمان طالبان ذبیع اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افغان زمین پر غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی میں طالبان مذاکرات پر آمادہ نہیں ہیں،افغان حکومت ’کٹھ پتلی‘ ہے،طالبان قیادت نے متعدد مرتبہ امن مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا لیکن امریکا کی حمایتی یافتہ افغان حکومت سے مذاکرات سے انکار کرتے رہے ہیں،ان کا موقف رہا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے تمام غیر ملکی فوجیوں بے دخل نہیں ہوں گی،مذاکرات کی گنجائش نہیں نکلے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا