English   /   Kannada   /   Nawayathi

جون میں فلسطینیوں کے قابض اسرائیلی فوج پر 350 مزاحمتی حملے

share with us

رام اللہ:07؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2018 کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے قابض صہیونی فوج کے خلاف 350 مزاحمتی کارروائیاں کی تھیں۔رپورٹ میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کوشامل کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر فائرنگ، دستی بموں، پٹرول بموں اور سنگ باری کے واقعات کو شامل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر جون میں فائرنگ کے تین واقعات، چاقو سے حملوں کا ایک واقعہ، گاڑی تلے روندنے کے چار واقعات کا اندارج کیا گیا۔ غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کیمیان براہ راست تصادم کے 133 واقعات رونما ہوئے۔فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 16 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ جب کہ غرب اردن میں دو فلسطینی شہید اور قابض فوج کی انتقامی کارروائیوں میں 123 شہری زخمی ہوئے۔جون میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں مئی کی نسبت کمی دیکھی گئی۔ مئی میں 664 واقعات رونما ہوئے تھے۔جون میں الخلیل شہر میں سب سے زیادہ مزاحمتی واقعات ہوئے۔ الخلیل 78 واقعات کے ساتھ پہلے، رام اللہ 71 کے ساتھ دوسرے پر رہا۔ القدس میں 51، نابلس، بیت لحم اور قلقیلیہ میں بالترتیب 41، 39 اور 37 جنین میں 15، طولکرم میں 8، اریحا میں 8، سلفیت میں 3، طوباس میں 2 اورمجموعی طوپر 350 واقعات رونما ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا