English   /   Kannada   /   Nawayathi

طیب اردوان دوسری مدت صدارت کا حلف کل اٹھائیں گے

share with us

نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعدادکم کر کے 16کر دی جائے گی


انقرہ:07؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان دوری مدت صدارت کا حلف کل (پیر کو)کو اٹھائیں گے ۔نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم ہو گیا ہے، وزیروں کی تعداد کم کر دی جائیگی، طیب اردوان کو وزرا برطرف کرنے کا اختیار مل جائیگا۔ترکی میں صدر کا عہدہ مزید طاقتور ہو گیا، جون میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان کل (پیر کو) دوسری مدت کیلئے صدارت کا حلف اٹھائیں گے، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 26 سے کم کر کے 16 کر دی جائے گی۔نئے نظام میں اسمبلی کا کوئی ممبر، وزیر نہیں بن سکتا،"بینالی یلدرم" ترکی کے 27 ویں اور آخری وزیر اعظم ہیں، جو پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان کو وزار کو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہونگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا