English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ اہم شاہراہ پر لاری اور بس کے درمیان بھیانک تصادم، چار افراد کے ہلاک کی خبر ، دو کے موت کی تصدیق 

share with us

کمٹہ 07؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) کمٹہ ۔ کاروار اہم شاہراہ 66پر آج شام پانچ بجے پیش آنے والے بھیانک سڑک حادثہ میں اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے البتہ اب تک صرف دوافراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کئی ایک افراد شدید زخمی ہیں جن کو مختلف کمٹہ سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔ فکروخبر کے مطابق بجلی کے بڑے ٹرانسفارمر کے لیے استعمال ہونے والے لوہے کی کھمبے لے جانے والی لاری بس سے ٹکراگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ کھمبے کا ایک حصہ داہنی جانب سے زیادہ باہر کی طرف نکلا ہوا تھا جو مخالف سمت سے آرہی بس سے اتنے شدت کے ساتھ ٹکراگیا کہ بس کے ڈرائیور کی جانب والے حصہ کے پرخچے اڑگئی۔سوشیل میڈیا پر وائرل تصاویر سے پتہ چل رہا ہے کہ ڈرائیور کی جانب والے حصہ میں ایک بھی کھڑکی کا گلاس نہیں ہے۔ اس جانب بیٹھے ہوئے تقریباً تمام افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ، اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، دوافراد نے کمٹہ ہی میں دم توڑ دیا جبکہ دو افراد کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ اڈپی آدرشا اسپتال روانہ کرنے کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی ہے البتہ ان دوافراد کے موت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔حادثہ کے بعد ٹرافک نظام درہم برہم ہوگیا۔موقعۂ واردات پر پہنچی پولیس نے بڑی کوششوں کے بعد سڑک ٹرافک کے لیے دوبارہ کھول دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا