English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پانی نکاسی کے لیے رکاوٹ بنی تعمیراتی اشیاء بلدیہ نے کی ضبط 

share with us

بھٹکل 07؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) یہاں بندر روڈ سیکنڈ کراس پر ایک گھر کے تعمیراتی کام کے لیے جمع کی گئی اشیاء بلدیہ افسران کی جانب سے ضبط کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے اپنے زیر تعمیر گھر کے قریب سڑک کنارے تعمیراتی اشیاء جمع کی تھی جس کی وجہ سے بارش کا پانی وہاں جمع ہورہاتھا اور اس راستے کے علاوہ پانی نکاسی کے لیے کوئی اور راستہ بھی نہیں تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے با ر بار توجہ دلانے کے باوجود بھی اس نے وہ اشیاء وہاں سے نہیں ہٹائی جس کو دیکھتے ہوئے بلدیہ کی جانب سے تمام اشیاء ضبط کرلی ہے۔ ان اشیاء میں بھاری مقدار میں کنکریٹ کے لیے استعمال میں آنے والے چھوٹے پتھر تھے۔ہیلتھ افسرکے مطابق یہ اشیاء عوام کی شکایت پر ضبط کرلی گئیں ہیں اور متعلقہ شخص پر عائدجرمانہ ادا کرنے پر ہی وہ اشیاء دوبارہ اس کے حوالے کی جائیں گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا