English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی شہر الحدیدہ کے حالات تشویشناک ہو چکے ہیں، آکسفیم

share with us

صنعاء:05جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں جاری لڑائی لاکھوں شہریوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کے مطابق تقریباً دس لاکھ متاثرہ افراد میں سے لگ بھگ آٹھ لاکھ کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس تنظیم نے مزید بتایا کہ اسی ہزار سے زائد شہریوں کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں اور ہیضے کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ اس شہر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور سعودی عسکری اتحاد الحدیدہ پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا