English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کاغزہ کی تعمیر نو کے لیے سیاسی اور اقتصادی منصوبہ تیار

share with us

حکومت جنگ سے تباہ حال غزہ کی کی تعمیر نو میں مدد دینے کی ایسی کسی تجویز پر اس وقت تک غور نہیں 
کر یگیجب تک غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا نہیں کیا جاتا،اسرائیلی صدر


مقبوضہ بیت المقدس:05جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)چین کاغزہ کی تعمیر نو کے لیے سیاسی اور اقتصادی منصوبہ تیار۔اسرائیلی صدر رف ریفلین نے کہا ہے کہ ان کی حکومت جنگ سے تباہ حال غزہ کی کی تعمیر نو میں مدد دینے کی ایسی کسی تجویز پر اس وقت تک غور نہیں کرے گاجب تک غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر کرنا ہے تو پہلے حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے ہمارے کئی شہریوں کو جنگی قیدی بنا رکھا ہے۔ ہم غزہ کی تعمیر نو کے بجائے غزہ میں قید اپنے فوجیوں اور شہریوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں۔اسرائیلی صدر نے ان خیالات کا اظہار سنہ 2014 کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں غزہ میں قتل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے بارہ سال سے بدترین معاشی محاصرہ مسلط کر رکھا ہے۔ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے تعمیراتی سامان، ماکولات، مشروبات اور دیگر بنیادی ضرورت کے سامان کی ترسیل پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا