English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ’’سکوں کا سلطان‘‘گرفتار

share with us

گذشتہ دس ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائدسونے کے سکے جمع کرنے کیلئے ساتھی بھی رکھے ہوئے تھے،پولیس کا دعویٰ

تہران:05جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی پولیس نے ایک شخص کی تحویل سے دو ٹن سونے کے سکے برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہونا چاہتے تھے۔تہران پولیس کے چیف جنرل حسین رحمانی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک 58 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، گذشتہ دس ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ سکے جمع کرنے کیلئے اپنے ساتھی بھی رکھے ہوئے تھے۔وہ شخص خود کو 'سلطان آف کوائنز' یعنی سکوں کے بادشاہ کہلواتا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس مئی میں امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے ایرانی عوام سونے کے سکے خرید رہے ہیں۔گزشتہ روزکو غیر سرکاری فارن ایکسچینج میں امریکی ڈالر کی قیمت 81 ہزار ریال تھی۔ اس کے مقابلے میں سنہ 2017 میں یہ 43,000 ہزار ریال تھی۔دو ماہ پہلے تہران کے مرکزی بازار میں تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے احتجاج کیا تھا۔اسے سے پہلے دسمبر اور جنوری میں بھی ملک کے شہروں اور دیہی علاقوں میں حکومت مخالف احتجاج ہوا ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا