English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ہاڈولی سڑک پر رکشہ اور بائک کے درمیان تصادم : بائک سوار ہلاک 

share with us

بھٹکل 05؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے ہاڈولی علاقہ میں آٹو رکشہ اور بائک کے درمیان پیش آئے تصادم میں بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔مہلوک افراد کی شناخت جٹپا نائک (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہاڈولی کے کندور کا مقیم سریش جٹپا نائک شہر کے ایک ہوٹل میں ملازمت کیا کرتا تھا ، آج صبح ہوٹل آنے کے دوران بیچ راستے میں شہر سے ہاڈولی جانے والی رکشہ کے آپسی تصادم میں سریش سخت زخمی ہوگیا۔ موقعۂ واردات پر موجود افراد نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن راستے ہی میں اس نے اپنی آخری سانس لی۔ اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں عوام نے سرکاری اسپتال کا رخ کیا۔ بھٹکل دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا