English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمارسوامی کا بی جے پی پر طنز، کہا رام مندر کے نام پر لیے گئے چندوں کی حساب دے

share with us

بنگلور:05جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلی کمارسوامی نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے دوران بی جے پی کے رہنماوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ رام مندر کے نام پر لیے گئے چندوں کا حساب دیں پھر مجھ سے سوالات کریں۔کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے منگل کے روز اسمبلی میں  متنازع بیان دیتےہوئے کہا کہ: ' رام مندر کی تعمیر کے لیے چندہ لینے والوں نے کتنی ایٹیں جمع کی ہیں اسکا حساب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ: ' اور اب بی جے پی والے مجھ سے سوال کر رہے ہیں، حالانکہ میں کسانوں کے قرض معاف کرنے والا ہوں۔ 

واضح رہے کہ آ ج انہوں نے ریاست کے کسانوں کے 2۔ 2 لاکھ روپے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمار سوامی کے بیان پر رکن قانون ساز کونسل اور بی جے پی نے فوری طور پر احتجاج بھی درج کیا ۔ ایم ایل سی نے کہا کہ وزیراعلی کا بیان لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے والاہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی نے اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے کہا کہ : ' اگر میں نے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے تو اسکے لیے میں معافی  کا طلب گار ہوں۔ انہوں نے مزید طنزیہ لہجے میں کہا کہ : ' مجھے پختہ یقین ہےکہ رام مندر کی اینٹیں محفوظ مقام پر بہتر طریقے سے رکھی گئی ہوں گی۔ اور شاید بی جے پی اگلے 15  سے 20 برس کے اندر رام مندر کی  تعمیر میں لگ جائے گی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا