English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: 241 افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا

share with us

قاہرہ:04؍جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں 241 افراد کو دہشت گرد تنظیم داعش  کے رکن ہونے اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق قاہرہ تعزیراتی عدالت نے داعش سے منسلک  تنظیم "سینا حکومت"  کے اراکین ہونے   اور شمالی سینا میں سکیورٹی فورسز  پر حملے کرنے یا پھر اس کی معاونت کرنے کے الزامات کے ساتھ 241 افراد کو 5 سال کے لئے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ملزمین پر سرکاری اداروں ، مسلح فورسز اور پولیس پر حملوں  کا اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔خبر کے مطابق سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد 60 دن کے اندر عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا