English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگلی ہاتھی نے اومنی کار پر کیا حملہ ، سات افراد زخمی ، ایک کی حالت نازک 

share with us

 

منگلور 23؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) جنگلی ہاتھی کے کار پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے کار کو بری طرح نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اس پر سوار سات افراد کے زخمی ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ زخمیو ں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اپنا انگڈی ، سبرامنیا اسٹیٹ اہم شاہراہ پر آج صبح سویرے پیش آیا۔ ماروتی اومنی کار دھرمستھلا سے سبرامنیا جارہی تھی ۔ جب کار بیلی نیلے علاقہ میں پہنچی تو اسی وقت ایک جنگلی ہاتھی راستہ پار کررہا تھا۔ اس دوران ڈرائیور نے اومنی کار ہاتھی کے قریب لے جاکر روک دی ۔ اومنی کار کو اپنی جانب آتا دیکھ کر ہاتھی بے قابو ہوگیا اور اومنی پر حملہ آور ہوگیا۔ اتفاق سے اسی وقت ایک بس وہاں سے گذررہی تھی جس نے مسلسل ہارن بجاکر ہاتھی کو خوفزدہ کردیا اور ہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بس کے وقت پر پہنچنے سے ایک بڑا حادثہ ٹلا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا