English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد 

share with us

حفاظ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں : نائب مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو 

بھٹکل 23؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے حفاظ کا متحدہ پلیٹ فارم’’ جمعےۃ الحفاظ ‘‘ کا سالانہ اجلاسِ عام جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں کل بعد عصر تا عشاء منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر کے حفاظ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے دلی محبت کا ثبوت پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر نائب مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب ندوی اور مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر حفظ کو پختہ کرنے اور اس کو باقی رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششیں کرنے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا عبدالعزیز بھٹکلی ندوی نے کہا کہ قرآن پاک کو یاد کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ہم اس کے حاملین بھی بنے جس کے اوصاف قرآن مجید میں بیان کیے گئے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ حاملینِ قرآن کا سب سے بڑا وصف یہ ہے کہ وہ دوسروں کی خوبیوں کو قبول کرتا ہے اگر چہ کہ سامنے والا دشمن ہی کیو ں نہ ہو ۔ قرآن مجید نے یہودیوں کی کئی خوبیوں کو بیان کیا ہے۔ باوجود یہ ہے کہ وہ مسلمانوں اور اسلام کے دشمن ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اس قوم کی خوبیاں بیان کی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ حاملینِ قرآن کو بھی دوسروں کی خوبیوں کو قبول کرنا چاہیے۔ مولاموصوف نے حفاظ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اجلاس میں شرکت پر سعادتمندی قرار دیا ۔ مولانا نے حفاظ کو گناہوں سے بچنے کی بھی تاکید کی۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی ، رکنِ شوریٰ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالمتین منیری اور دیگر حضرات نے بھی اپنے اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔ صدر جمعےۃ الحفاظ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے تمام حفاظ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جب بھی اس پلیٹ فارم سے انہیں دعوت دی جائے گی وہ ضرور اس پر لبیک کہیں گے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا