English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی بچوں کے لیے بنائے سلمان بن عبدالعزیز ریلیف سینٹر کے پانچویں مرحلے کا آغاز

share with us

ریاض:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام سے منسوب بحالی مرکز میں بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے دور کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 80 یمنی بچوں کی بحالی کام کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے یمن جنگ میں استعمال کیے جانے والے بچوں کو سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب ریلیف سینٹر میں بحالی پروگرام کا پانچواں دور شروع ہوچکا ہے۔سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز ریلیف سینٹر میں جاری بچوں کے بحالی پروگرام کے پانچویں مرحلے میں جنگ کی آگ سے متاثرہ 80 بچوں کو شامل کیا گیا ہے، بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد مذکورہ بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحالی مرکز میں لائے گئے تمام بچوں کا تعلق یمن کے مختلف شہروں سے ہے۔ جنہیں جنگ کے دوران سعودی عرب کی اتحادی افواج بحالی مرکز میں لائی تھی۔خیال رہے کہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف سینیٹر میں جاری بحالی پروگرام کے چوتھے مرحلے میں 161 بچوں کو بحالی کے مختلف مراحل سے گزارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یمن میں گذشتہ 4 برس جاری جنگ کے دوران حوثیوں کو یمنی فوج اور سعودی اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت کرنے کےلیے شدید افرادی قوت کا ضرورت ہے، جس کے لیے وہ لوگ جبراً یمنی بچوں کو جنگ کی آگ میں جھونک رہے ہیں۔سعودی اتحادی اور یمنی فوج کی جانب سے حوثیوں کے خلاف الحدیدہ کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق حوثی جنگوؤں کو شدہد افراد قلت کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے بچوں کو اگلے محازوں پر بھیجنا شروع کردیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا