English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : کئی سڑکوں کی مرمت نہ ہونے سے جگہ جگہ کثیر مقدار میں جمع ہے پانی 

share with us

عوام کو لاحق پریشانیاں متعلقہ افسران کے سامنے لانے کے لیے نوجوانوں نے درج کیا انوکھا احتجاج 

بھٹکل 22؍جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر کی کئی سڑکوں پر جگہ جگہ جمع پانی سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کو متعلقہ افسران کے سامنے لانے اور سڑکوں کی درستگی اور مرمت کی طرف ان کی توجہ مبذول کرانے کے لیے شہر کے نوجوانوں نے آج ایک انوکھا احتجاج درج کیا۔ نوجوانوں نے اپنا انوکھا احتجاج  درج کرنے کے لیے سڑکوں پر پانی سے بھرے موجود گڈھوں میں درخت لگائے اور بعضوں نے مچھلی شکار کرنے کا طرز بھی اپنایا۔ بعضوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کاغذ سے بنی ہوئی کشتیاں بھی پانی میں چھوڑدیں۔ انہوں نے سڑکوں پر جگہ جگہ جمع شدہ پانی سے پیدا ہونے والی عوام مسائل سامنے لاتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی درستگی نہ ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ سواریوں کے لیے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں کی سڑکیں خراب ہیں اور متعلقہ ذمہ داران اس طرف توجہ نہ دینے کی وجہ بارش کے موسم میں مزید خراب ہوجاتی ہے۔ گڈھوں میں پانی بھرنے سے اس کی کیفیت کا اندازہ نہیں لگتا جس سے سواری وہاں سے گذرنے سے سواروں کو تو پریشانی ہوتی ہے ، ساتھ ہی ساتھ پیدل چلنے والوں کے کپڑوں پراڑنے والی کیچڑ سے تو ان کے کام کاج پر اثر پڑتا ہے۔ خصوصاً بس اڈے جانے کے صدر دروازہ پر ہی ایک بڑا گڈھا موجود ہے جس میں سیکڑوں لیٹر پانی ہر وقت رہتا ہے۔ وہاں سے گذر کر بس اڈے جانے والوں کو شدید تکالیف کا سامنا ہے دوسری طرف بس اڈے جانے والی بسیں وہاں سے گذرنے کے دوران پیدل چلنے والوں کے کپڑوں پر گندہ پانی اڑتا ہے۔اسی طرح اہم شاہراہ سے جالی روڈ کے موڑ پر بھی کثیر مقدار میں پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید تکالیف کا سامنا ہے ۔اس کے علاوہ شہر کے بعض اہم سڑکوں کی حالت بھی خستہ ہیں جس طرف متعلقہ ذمہ داروں کو فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ لوگ بارش میں اپنے گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور جو باہر نکلتے ہیں وہ اپنی شدید ضرورت کی وجہ سے نکلتے ہیں۔ ایسے ہی میں اگر کسی کے کپڑے اس پانی سے رنگ جائے تو اس کو جتنی تکلیف ہوگی اس کا اندازہ اسی کو ہوگا جس کے کپڑے اس گندے پانی سے رنگ جائے۔ نوجوانوں نے اس انوکھے طرز کے احتجاج کے ذریعہ جہاں وہ عوام توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اسی طرح امید کی جارہی ہے کہ متعلقہ ذمہ داران بھی اس طرف توجہ دیتے ہوئے فوری سڑکوں کی مرمت کرواکر عوام کو لاحق پریشانیوں سے نجات دلانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا