English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنیل نائک کی صدارت میں پہلی مرتبہ کے ڈی پی میٹنگ کا انعقاد 

share with us

اتی کرم اراضی پر مقیم لوگوں کو مکانات کے مرمتی کام کی اجازت دی جائے ، ایم ایل اے نے محکمۂ جنگلات افسران کو دی ہدایات 

بھٹکل 21؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ سے نو منتخب ایم ایل اے سنیل نائک کی صدارت میں آج پہلی کے ڈی پی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایل اے کئی اہم ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں ہورہی کوتاہوں کی طرف افسران کو توجہ دلائی اور زور دیا کہ آئندہ سے ان کاموں میں کوتاہی سے کام نہ لیا جائے۔ میٹنگ میں ایم ایل اے نے بھٹکل سے ہوناور کے درمیان چلنے والی سرکاری بس کے تاخیر سے پہنچنے کے وجوہات سرکاری بس ڈبو کے مینجر سے پوچھے اورکہا کہ اس کی وجہ سے طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا ہے لہذا اس جانب سے فوری توجہ دی جائے ۔ محکمۂ جنگلات کے افسران سے بھی ایم ایل اے نے کہا کہ جن اتی اراضی پر کئی مدتوں سے لوگ رہائش پذیر ہیں وہاں انہیں مکانات کی مرمت کرنے دیا جائے اور اس معاملہ میں سختی نہ کی جائے۔کانگریسی لیڈران کی میٹنگ میں غیر موجودگی پر سنیل نائک نے آئندہ تادیبی کارروائی کرنے کی بات بھی کہی ۔ میٹنگ میں ایم ایل اے کے ہاتھوں معذور بچوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا