English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنٹوال کے کئی افراد میں ڈینگو مرض کی ہوئی تشخیص ، سرکاری ونجی اسپتالوں میں علاج جاری 

share with us

بنٹوال 21؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) ضلع جنوبی کنیرا کے بنٹوال تعلقہ میں جان لیوا بیماری ڈینگو بخار کے آٹھ مریضوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 53کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ ان میں بھی اس مرض کے پائے جانے کے امکانات ہیں۔ مریضوں کو تعلقہ کے سرکار ی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ بعض مریضوں کا علاج نجی اسپتالوں میں ہورہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دیوستالا ، وماڈا پڈاؤ پنجی کلو ، بنٹوال شہر ، منچھی ، کناڈی میں اس بیماری کے مریض پائے گئے ہیں اور ان کاعلاج ابھی جاری ہے۔ وٹال ، مور جے ، کولاڈو ، آئیکے ، پنجی کلی ، موڈانا کوڈ ، کری اینگلا، ناوور ، کلڑکا اور بنجنا پڈاؤ وغیرہ علاقوں سے یہ خبریں آرہی ہیں وہاں بھی اس مرض کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔ منگلور لیباریٹیس میں خون کے نمونے جانچ کے لیے روانہ کیے جاچکے ہیں۔ بنٹوال تعلقہ میں شہر کی بنسبت دیہی علاقوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ شہر میں ایک مریض کے سلسلہ میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ دیگر مریضوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا