English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارودی سرنگیں بچھانے والے دہشتگردوں پر عالمی پابندیاں لگائی جائیں، ریاض سیمینار

share with us

ریاض:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ریاض سیمینار کے شرکاءنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے دہشت گردوں پر پابندی عائد کی جائیں۔ یمن میں بارودی سرنگو ں کے جنگل نے یمنی شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ سرنگوں سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ ذرائع ابلاغ آگہی مہم چلا کر مقامی باشندوں کو سرنگوں کے خطرات اور ان سے بچاﺅکے طور طریقوں سے آگاہ کریں۔ حوثیوں نے بارودی سرنگیں بچھانے کیلئے بچوں سے بھی کام لیا ہے ۔ انہیں ڈیڑھ سو ڈالر دے کر بارودی سرنگیں بچھوائی گئی ہیں۔ اس قسم کے بچے کی ذہنیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہیں مستقبل میں معاشرے کے معمار کے طور پر کام کرنے کے سلسلے میں مشکلات آئیں گی۔ شرکاءکا کہنا ہے کہ حوثی تخریب کاری اور تباہ کاری جو جنگ کا عنوان دیئے ہوئے ہیں۔ یہ جس علاقے سے بھی شکست کھاکر پسپائی اختیار کرتے ہیں وہاں کوئی چیز بھی صحیح حالت میں نہیں چھوڑتے۔ یمنی افواج اور عرب اتحادیوں کو سب سے زیادہ مشکل بارودی سرنگوں کی صفائی کے سلسلے میں پیش آرہی ہے۔ شرکاءنے بارودی سرنگوں سے متاثرین کی مدد کیلئے ذہنی و سماجی اصلاح کے مراکز قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا