English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت قطر کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد 

share with us

 

قطر/بھٹکل 21؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل مسلم جماعت قطر کی جانب سے عید کے دوسرے روز عید ملن تقریب کا انعقاد تین ستارہ ہوٹل مفائرپلازہ میں منعقد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز احمد شاکر ماوڑ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد عبدالصمد ائیکری نے نعت پاک پیش کی۔ جماعت کے سکریٹری جناب محمد زبیر خلیفہ نے استقبالیہ کلمات جبکہ صلاح الدین شاہ بندری نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ موقع کی مناسبت سے کئی ایک دلچسپ پروگرام پیش کیے گئے جس کو حاضرین نے کافی سراہا۔ پروگرام میں سب سے دلچسپ پروگرام معلومات افزا کوئز مقابلہ اور ایک منٹ شو تھا جس سے حاضرین لطف اندوز ہوئے۔ پروگرام میں حاضرین کی آخر تک دلچسپی باقی رکھنے کے لیے رافل ڈرا رکھے تھے جس میں ایکٹیوا اسکوٹر ، سونے کی چین ، بیس ہزار ہندستانی روپئے نقدی وغیر ہ قابلِ ذکر انعامات ہیں۔ ایکٹیوا محمد میراں شرالی کے حصہ میں آئی جبکہ چین عبدالباقی مصبا اور بیس ہزار ہندوستانی رقم ابوالبرکات پیشمام کے حصہ میں آئے۔اس کے علاوہ بھی دیگر انعامات مختلف افراد کے حصہ میں آئے۔ تقریب میں قطر میں مقیم بھٹکل ومضافات کے علاقہ کے افراد نے شرکت کی۔ دعائیہ کلمات پر یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا