English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم نے قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ حزب اختلاف کے ساتھ مل کر کیا ہے: ابراہیم قالن

share with us

استنبول:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں ترکی میں قبل از وقت انتخابات  کے لئے اقتصادیات کو وجہ دکھانے کے دعوے درست نہیں ہیں، ہم نے قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ حزب اختلاف کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے انگریزی زبان کے ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی ورلڈ پر موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن نے بین الاقوامی پلیٹ فورم پر ترکی میں قبل از وقت انتخابات  کا فیصلہ اقتصادی وجوہات کی وجہ سے کئے جانے کے دعووں کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض حلقے اقتصادیات سے متعلق منفی تائثر پیدا کرنے  کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن قالن نےترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے اعداد و شمار کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی اقتصادی بڑحوتی کے اعداد و شمار سب کے سامنے ہیں۔گذشتہ سال ترکی کی بڑھوتی کی شرح 7.4  فیصد رہی۔ رواں سال میں بھی سال کی پہلی تہائی میں ہی ہم اپنے ہدف تک پہنچ گئے ہیں جو ترکی کی اقتصادیات کے درست راستے پر ہونے کا اشارہ ہے۔قالن نے کہا کہ ملکی اقتصادیات میں  زیادہ  تر خارجہ اثرات  کے ساتھ  وقتاً فوقتاً اتار چڑھاو پیدا ہو رہا ہے تاہم ترکی اپنی مضبوط اقتصادیات کی وجہ سے ان اثرات سے کم ترین سطح پر متاثر ہو رہا ہے۔

قبل از وقت انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے قالن نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ حزب اختلاف کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں لیا ہے۔ یاد کریں قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ ہماری طرف سے نہیں بلکہ ایک حزب اختلاف پارٹی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا دوسری حزب اختلاف پارٹی نے بھی اس سوچ کے ساتھ تعاون کیا اور یوں ہم نے قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کیا۔   صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ اگر حزب اختلاف کی رضا مندی نہ ہوتی تو وہ اس فیصلے کو رد کر دیتے اور کہتے کہ ہم نومبر 2019 میں ہی انتخابات کے انعقاد کے خواہش مند ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا