English   /   Kannada   /   Nawayathi

صورتحال خراب ہے لیکن اس کی اصلاح ہماری نہیں امریکہ کی ذمہ داری ہے: بن علی یلدرم

share with us

انقرہ:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں بد نیتی پر مبنی کسی پلان کا حصہ بننے سے پرہیز کریں۔یلدرم نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر جاری کردہ بیانات میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں 400 کلو میٹر کے علاقے میں دہشت گردوں کی صفائی کا آپریشن کیا گیا ہے اور ہمارے فوجی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فضائی آپریشنوں کے ساتھ قندیل کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں پر بمباری کی گئی ۔ فرار کی راہ نہ پا کر دہشتگرد پہلے  ایران کی طرف اور وہاں سے عراق کی طرف  نکل گئے ہیں ۔

قندیل کے لئے سرحد پار آپریشنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اس موضوع پر ہمارا ایران کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سروے رپورٹوں کے مطابق ترک شہریوں کا 20 فیصد سے بھی کم حصہ امریکہ پر اعتماد رکھتا ہے ۔ رائے عامہ میں امریکہ کا   تائثر کم ترین سطح پر گر گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال نہایت خراب ہے لیکن جب اس کی اصلاح کی طرف دیکھا جائے تو اصلاح کا کام ہماری نہیں امریکہ کی ذمہ داری ہے۔شام کے علاقے منبچ کے موضوع پر ترکی اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے پر بات کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا کہ یہ ایک اچھی پیش رفت ہے بصورت دیگر زیادہ کشیدہ اور سخت مقابلہ ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مشرق وسطی میں مغربی ممالک کُردوں کو اکسا رہے ہیں اور انہیں استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مشرق وسطی میں بد نیتی پر مبنی منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں مغربی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ  اس کوشش سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپیریل طاقتیں ترکی کی جنوبی سرحدوں  پر ایک دہشت گرد حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کا مقصد ترکی کو مصروف کرنا ، علاقے میں ترکی کی موئثر پالیسی کو کالعدم کرنا اور علاقے کے مظلوم عوام کی بیداری میں تاخیر پیدا کرنا  ہے اور اس مقصد کے لئے وہ ہمارے کرد بھائیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا