English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک حملہ

share with us

ریاض:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثیوں کی طرف سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کے شہر حامس مشعت  کی فضاء میں تباہ کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کے مطابق یمن سے حوثیوں کے فائر کردہ بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز کی طرف سے عسیر کے شہر حامس مشعت  کی فضاوں میں تباہ کر دیا گیا ہے۔خبر میں موضوع کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔دوسری طرف حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المیسیرہ   کی خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ   حوثیوں نے بدر۔1 بیلسٹک میزائل سے عسیر کے شہر ابہا میں واقع سعودی عرب کی قومی پیٹرول کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا