English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں ’اڑنے والی ٹیکسیاں‘

share with us

برلن:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن شہر انگلوشٹڈٹ میں جرمن حکومت، کار ساز ادارے آؤڈی اور ایئربس نے مل کر اڑنے والی ٹیکسیوں کے ایک منصوبے پر آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ شمالی شہر ہیمبرگ میں پہلے ہی اسی طرز کے ایک منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جلد ہی جرمن شہر انگلوشٹڈٹ کی فضاؤں میں اڑنے والی ٹیکسیاں دکھائی دینے لگیں گی۔ اس سے قبل ہیمبرگ شہر میں ٹرانسپورٹ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔کئی دہائیوں تک اڑنے والی گاڑیاں فقط سائنس فکشن فلموں میں دکھائی دیتی تھیں، مگر جرمنی اس خیال کو عملی شکل دینے میں مصروف ہے اور اس کے لیے کارساز ادارے آؤڈی اور طیارہ ساز ادارے ایئربس کی مدد لی جا رہی ہے۔ باویریا میں انگلوشٹڈٹ کو ٹیکنالوجی کا مرکز قرار دیا جاتا ہے اور اسی لیے اسی شہر کو اس منصوبے کے آزمائشی بنیادوں پر آغاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔آؤڈی اور ایئربس کے نمائندوں، جرمن ٹرانسپورٹ وزیر آندریاس شوئیر، باویریا صوبے کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ڈووتھے بیر اور انگلوشٹڈٹ کے میئر کرسٹیان لؤزیل نے اس سلسلے میں بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت باویریا صوبے کے اس شہر میں پرواز کرنے والی ٹیکسیاں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا