English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کے ایوان بالا میں یوروپی یونین سے الگ ہونے کا بل منظور

share with us

لندن:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کے ایوان بالا نے بدھ کو یوروپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے سے متعلق بل کو منظور کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بل پر مہینوں سے ہو رہی پارلیمانی بحث پر بھی روک لگ گئی ہے۔ اس بل کے قانون بننے پر برطانیہ کی یوروپی یونین کی رکنیت باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔برطانیہ کے ایوان بالا -ہاؤس آف لارڈز نے حکومت کے پیش کئے گئے اس بل کو ووٹنگ کے بغیر ہی اپنی منظوری دے دی ۔ اس سے پہلے ایوان زیریں- ہاؤس آف کامنس میں اس بل کی مخالفت کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یوروپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق بل اب ’رائل اسینٹ‘ یعنی شاہی منظوری ملنے کے بعد قانون بن جائے گا۔ شاہی منظوری محض ایک رسمی عمل ہے جس میں کسی طرح کی چرچا یا بحث ومباحثہ نہیں ہوتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا