English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کے عوام امریکی دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے: روحانی

share with us

تہران:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد ایران اس کے دوبارہ سے عائد  پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق  روحانی نے بدھ کو کہا’’ایران کے عوام کبھی بھی امریکی حکومت کی سازش اور دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے‘‘۔حسن روحانی گزشتہ سال اسی وعدے پر صدر منتخب ہوئے تھے کہ دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ ہوئے ایران جوہری معاہدے کے دم پر ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

ايران جوہری معاہدے کے بعد امریکہ نے ایران پر لگائی گئی کچھ پابنديوں کو ہٹا دیا تھا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ايران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد معاہدے کی اہمیت کم ہوئی ہے۔ معاہدے کے دیگر دستخط کنندہ ممالک  روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا