English   /   Kannada   /   Nawayathi

’ٹرمپ نے بہت دیر سے فیصلہ کیا، جو نقصان ہونا تھا ہو گیا‘

share with us

واشنگٹن:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن سے انکے بچے الگ کرنے کے قانون پر عمل درآمد کو روک دیا ہے۔ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے مطابق ٹرمپ کے بہت دیر سے کیے جانے والے اس فیصلے کے اثرات بہت ہی محدود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کی پالیسی کے خاتمے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد اوگو کاسترو نے کہا ہے کہ وہ سان ڈیاگو میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرے گا۔ کاسترو تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ اس ویک اینڈ پر ہونے والے اس مظاہرے کا عنوان ہے، ’’ فمیلیز بیلونگ ٹوگیدر‘‘۔

اسی طرح بارڈر اینجلز نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی تیخوآنا نے کہا، ’’یہ بہت نہیں ہے۔‘‘ ان کے بقول ٹرمپ کے اس عارضی حکم نامے کو قانون میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ٹرمپ نے کنبوں کو جبری طور پر علیحدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھ سکتے کہ بچوں کو والدین سے جدا کیا جائے۔ ان کے بقول ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ مشکل تھا لیکن یہ ہمدردی کے تقاضوں کے تحت کیا گیا ہے۔ اس نئے حکم نامے کے تحت اب غیر  قانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ ہی قید کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکی حکام نے میکسیکو کی سرحد پر کئی خاندانوں کو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا۔ ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق وسطی اور جنوبی امریکی ممالک سے ہے۔ امریکی قانون میں بچوں کو والدین کے ساتھ قید میں رکھنے کی اجازت نہیں۔ اس قانون کو تبدیل کرنے کے لیے کئی مرتبہ کوششیں کی جا چکی ہیں، جو بے سود ثابت ہوئیں۔تارکین وطن خاندانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہ کرنے کے حوالے سے آج کانگریس میں دو قراردادوں پر رائے شماری ہو رہی ہے۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پاؤل رائن کے بقول، ’’ہم یہ نہیں چاہتے کہ والدین سے ان کے بچے چھین لیے جائیں۔ امیگریشن قانون کو تبدیل ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد کے مسودے میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ جب تک والدین کے خلاف غیر قانونی داخلے کی عدالتی کارروائی پوری نہیں ہو جائے، خاندان کو ایک دوسرے سے الگ نہ کیا جائے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا