English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیر ایشیا کے پائلٹ نے طیارہ سے مسافروں کو بھگانے کیلئے تیز کردیا اے سی !۔

share with us

نئی دہلی:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)پرائیویٹ ائیر لائن کمپنی ائیر ایشیا انڈیا کی کولکاتہ سے باگ ڈوگرا جارہی فلائٹ میں پائلٹوں کے ذریعہ غیر انسانی رویہ اپنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ فلائٹ چار گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی  جس کی وجہ سے مسافروں کی پائلٹ اور دیگر عملہ کے ارکان کے ساتھ بحث ہوگئی ۔انڈین آئل کارپوریشن کے افسر دیپانکر رائے بھی اس طیارہ میں سوار تھے ۔ انہوں نے نیوز ایجنسی  پی ٹی آئی کو بتایا کہ مسافروں کو ڈیڑھ گھنٹے تک طیارہ میں بٹھائے رکھا گیا ، اس کے بعد انہیں اترنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔رائے نے مزید بتایا کہ اس وقت وہاں باہر کافی بارش ہورہی تھی ۔ ایسے میں جب لوگوں نے نیچے اترنے سے انکار کردیا تو طیارہ کے کیپٹن نے لوگوں کو باہر نکالنے کیلئے ایئر کندیشنڈ مشین کو پوری طرح سے تیز کردیا ، جس کی وجہ سے طیارہ کے اندر دھند پھیل گئی اور لوگوں کو سانس لینے میں بھی پریشانی ہونے لگی۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر رائے نے اس واقعہ کا ویڈیو شیر کیا  جس میں انہوں نے بتایا کہ وہاں بچے رو رہے تھے اور کئی خاتون مسافروں کو الٹی بھی آگئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا