English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوج نے شدت پسندوں سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کیا ہے: غلام نبی آزاد

share with us

نئی دہلی:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد نے بھارتی فوج کے متعلق متناز ع بیان دیا ہے۔مسٹر غلام نبی آزاد کا دعوی ہے کہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج نے دوران آپریشن شدت پسندوں سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا ہے کہ غلام نبی آزاد فوج کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا '' ریاست میں بی جے پی کا آپریشن آل آؤٹ قتل عام کی طرف اشارہ کرتا ہے''۔ان کا مزید کہنا تھا '' بھارتی فوج چار شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے اور 20 شہریوں کو ہلاک کرتی ہے۔ ان کی کارروائی سے شدت پسندوں کو کم اور شہریوں کو زیادہ نقصان ہوتا ہے''۔مسٹر غلام نبی آزاد نے اس کی حالیہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ '' پلوامہ میں فورسز نے 13 شہریوں اور محض ایک شدت پسند کو ہلاک کیا تھا''۔رکن پارلیماناور  بی جے پی کے میڈیا چیف انل بولانی نے غلام نبی آزاد کے اس بیان پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا '' کانگریس صدر راہل گاندھی کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ کیونکہ انھوں نے بغیر کسی ثبوت کے فوج کے خلاف ایسے بیانات دیے ہیں''بولانی کا مزید کہنا تھا'' کانگریس رہنماؤں نے آرمی چیف اور فوج پر مسلسل بیان بازی کی ہے۔ پارٹی کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے''۔واضح رہے کہ منگل کے روز جب سے بی جے پی نے پی ڈی پی سے اتحاد ختم کیا ہے تب سے یہ موضوع  بحث ہے کہ گورنر راج میں وادی کی صورتحال کیسی ہوگی

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا