English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک

share with us

سماٹرا:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کی ایک جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے، تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 18 افراد کو بچالیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے کشتی میں سوار تمام مسافر ڈوب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا جب کہ 3 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں تاہم اب بھی 190 مسافر لاپتا ہیںحادثے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنا تھا۔ ایسی کشتی میں صرف 60 افراد کو بٹھایا جا سکتا ہے لیکن عید کی وجہ سے ہجوم زیادہ ہونے کے باعث کمپنی نے تین گنا زیادہ افراد کو سوار کرایا۔ کمپنی نے مسافروں کو ٹکٹ بھی جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے مسافروں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیںحکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے نے 190 لاپتا سیاحوںکی تلاش کا کام تاحال جاری رکھا ہوا ہے تاہم ڈوب جانے والے افراد کی زندہ بچ جانے کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیںواضح رہے کہ دریائے ٹوبہ پر دنیا کی سب سے بڑی جھیل قائم ہے اور اس علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا