English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات: واٹس ایپ پر جعلی پیغامات کی سزا 10 لاکھ درہم جرمانہ

share with us

دبئی:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں فون کال، واٹس ایپ پر جعلی پیغامات پھیلانے والوں کو سزا کے طور پر دس لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا،متحدہ عرب امارات میں اس طرح کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی ہے اور لوگوں کو مختلف جعلی آفرز کے ذریعے بیوقوف بنایا جارہا ہے، اس رجحان نے عجمان کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے پر مجبور کردیا۔پولیس نے متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکا و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے، پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سے تین سالوں کی جیل، اور 2.5 سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اکثر و بیشتر جعلساز فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے خود کو کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں، اس کے بعد کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام کو سوپر مارکیٹس کی جانب سے انعام جیتنے کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔جعلسازوں کی جانب سے ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کرلی جاتی ہیں، جن میں صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ شامل ہوتا ہے۔متحدہ امارات پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی پیغام کا جواب نہ دیا جائے اور نہ ہی اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر کی جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا