English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی تجارتی جنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، چینی سفارتکار 

share with us

واشنگٹن کے اقدامات دوطرفہ مفادات کے علاوہ عالمی تجارت کو بھی متاثر کریں گے ، وانگ یو کا خطاب 

ہوسٹن:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں ایک چینی سفارتکار نے کہا ہے کہ تجارتی جنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوسٹن میں چینی نائب قونصل جنرل نے وانگ یو نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجارتی جنگ کے خلاف دونوں ممالک کے حکام اور انٹرپرنیورز کو اجتماعی اقدامات کرتے ہوئے واشنگٹن کی جانب سے چینی درآمدات پر عائد کئے گئے حالیہ ٹیرف جیسی پیشرفت کو روکنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے خلاف جس تجارتی جنگ کا آغاز کیاہے یہ نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف ہے ہے بلکہ اس سے عالمی تجارت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا