English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمہوریہ ڈومینک نے چین میں اپنا پہلا سفیر تعینات کردیا 

share with us

سانتوڈومینگو:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جمہوریہ ڈومینک نے اپریل میں تائیوان سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعدگزشتہ روزچین میں اپناپہلاسفیرتعینات کردیا۔یہ سفیربریونی گارابتوسیگوراہیں جنہوں نے ماضی میں کولمبیااورکینیڈامیں سفیرکی خدمات سرانجام دی ہیں ۔اپریل تک جمہوریہ ڈومینک کاشماران محدودچندممالک میں ہوتاتھاجوتائیوان کوتسلیم کرتے ہیں ۔چین اورتائیوان 1949ء سے الگ ہیں لیکن بیجنگ کاخیال ہے کہ یہ جزیرہ ایک تارک صوبہ ہے جودوبارہ اتحادکامنتظرہے ،ضرورت پڑی تواس مقصدکیلئے طاقت بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔جمہوریہ ڈومینک دنیاکی دوسری بڑی معیشت کے ساتھ تعلقات رکھتے بنائے مزیدنہیں چل سکتی۔یہ بات صدرڈوینیلومیڈنانے تبدیلی کے وقت بتائی۔چین سانتوڈومینگومیں پہلے ہی کاروباری دفتررکھتاہے اوراس نے21مئی کوسفارتخانہ بھی قائم کرلیاہے اگرچہ ابھی تک سفیرتعینات نہیں کیاگیا۔چین امریکہ کے بعدجمہوریہ ڈومینک کادوسرابڑاتجارتی ساتھی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا