English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے کاغذی جہاز اڑانے کو جنگی جرم قرار دینے کی اسرائیلی کوشش

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)صہیونی ریاست غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کے نئے مزاحمتی اسلوب کاغذی جہازوں کومہلک ہتھیار قرار دیتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دینے کی کوششیں شروع کی ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہری آئے رواز آتش گیر کاغذی جہاز صہیونی کالونیوں پر پھینک کر اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کاغذی جہازوں سے غزہ کی سرحد پر بڑے پیمانے پرآگ لگ جاتی ہے جس کے نتیجے میں فصلیں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔ صہیونی فوج فلسطینیوں کے اس طریقہ مزاحمت سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے مشیر قانون افیحائی منڈل بیلٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے آگ لگانے والے کاغذی جہازمہلک ہتھیاروں میں شامل ہیں۔ ان کاغذی جہازوں کے مزاحمتی طریقے کو جنگی طریقہ کار سے نمٹنا ہوگا۔ منڈل بیلٹ کا کہنا ہے کہ عموما اس طرح کے حربے جنگ میں اختیار کیے جاتے ہیں۔ اس لیے ہم فلسطینیوں کے کاغذی آتش گیر جہازوں کو جنگی جرائم میں شامل کرتے ہوئے ان میں ملوث فلسطینیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے قانون سازی کرسکتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا