English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوری لنکیش قتل کیس میں ایس آئی ٹی کا نیا انکشاف

share with us

بنگلور:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سینیئر صحافی گوری لنکیش قتل کیس میں 'سناتن سنستھان' سے منسلک 6 مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے نیا انکشاف کیا ہے۔کیس کی جانچ کرنے والی کرناٹک ایس آئی ٹی  پولیس نے جانچ میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم شوٹر پرشورام واگھمارے کو جولائی 2017 میں بنگلور بلایا گیا تھا۔پولیس کی رپورٹ کے مطا بق قتل کے کلیدی ملزم امول کالے ( ہندو جاگرن سمیتی کے سابق معاونی) نے شوٹر کو شہر کے باہری علاقے میں ایک گھر میں ٹھہرایا تھا۔ایس آئی ٹی کے مطابق واگھمارے کو جس گھر میں رکھا گیا تھا، اسے سناتن سنستھان سے منسلک شخص نے کرائے پر دیا تھا۔ کرائے پر  مکان لینے والا شخص  اس قتل کا اہم ملزم ہے۔

واضح رہے کہ صحافی گوری لنکیش کے گھر سے 20 کلومیٹر دوری پر واقع مکان کو گزشتہ برس جولائی میں واگھمارے اور کالے نے اس کارروائی کو انجام دینے کے لیے بیس بنا رکھا تھا۔ ایس آئی ٹی کے مطابق یہیں پر رہ کر وہ صحافی کے گھر کا سروے کرتے تھے اور ان کے آنے جانے کا وقت بھی نوٹ کرتے تھے۔اس مکان کو بلڈنگ کانٹریکٹر سریش کمار نے گزشتہ برس جون میں کرائے پر لیا تھا، لیکن ایس آئی ٹی کے مطابق گزشتہ برس ہی جولائی میں '' وہاں مقیم لوگوں نے مکان چھوڑ دیا اور قتل کے مشتبہ ملزمان وہاں رہنے لگے''۔غور طلب ہے کہ ایس آئی ٹی کو اس مکان کے بارےمیں علم  کالے اور سجیت کمار کی ڈائریوں سے حاصل ہوئی ہے معلومات سے ہوئی۔ دونوں ہی ملزمان کو مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایس آئی ٹی کو معلوم ہوا ہے کہ سریش نے سجیت کے کہنے پر دوستی کی خاطر اپنا گھر کرائے پر دیا تھا۔جب ایس آئی ٹی نے سریش سے پوچھ گچھ کی تو اس نے قبول کیا کہ جب 10 روز کے لیے اس کے اہلخانہ باہر گئے تھے تو اس نے اپنے دوست کو کرائے پر مکان دیا تھا۔ تاہماس نے یہ بھی کہا کہ وہ قتل کے معاملے سے براہ راست منسلک نہیں تھا۔سریش نے مجسٹریٹ عدالت میں بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے گھر میں متعدد مشتبہ شخص کو اپنے دوست سجیت کے کہنے پر پناہ دی ہے۔ایس آئی ٹی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے '' ہم اسے ایک گواہ کی طرح دیکھ رہے ہیں اور اگر قتل معاملے میں اس سے منسلک ثبوت ملتے ہیں تو ہم دوبارہ غور و فکر کریں گے''۔  واضح رہے کہ 5 ستمبر 2017 میں صحافی آنجہانی گوری لنکیش کے قتل معاملے میں اسپیشل انوسٹیگیٹو ٹیم نے ہندوتوا گروپ 'سناتن سنستھان ' اور اس کے معاون 'ہندو جاگرن سمیتی' سے منسلک 6 مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا