English   /   Kannada   /   Nawayathi

نابالغ لڑکوں کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو شئیر کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف چائلڈ رائٹ کمیشن کا نوٹس

share with us

نئی دہلی:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو ٹیگ کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کی 'اسٹیٹ چائلڈ رائٹ پروٹیکشن کمیشن' نے مار میت کے متاثرہ دو نابالغ لڑکوں کی شناخت اجاگر کرنے کے معاملے میں راہل گاندھی اور ٹویٹر کو نوٹس بھیجا ہے۔واضح رہے کہ جل گاؤں کے رہنے والے ایک شخص امول جادھو نے راہل گاندھی اور ٹویٹر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔کمیشن کے صدر پروین گوگھلے کا کہنا ہے کہ انھوں راہل گاندھی اور ٹویٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے سے ان سے پوچھا ہے کہ ان کے خلاف چائلڈ ایکٹ 2015 اور جنسی استحصال ایکٹ 2012 کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے؟کمیشن نے کانگریس صدر اور ٹویٹر سے اس معاملے میں 10 دنوں میں جواب طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر کے جل گاؤں سے ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں دو بچے ایک کوئیں میں اتر کر نہا لیا تھا۔ اس پاداش میں انہیں اعلی طبقے کے لوگوں نے برہنہ کرکے پیٹا تھا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اس واقعے کی تصویر ٹویٹ کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا