English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں میں صدر نے گورنر راجکے نفاذ کو دی منظوری

share with us

جموں و کشمیر:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کے خاتمے کے بعد آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔  واضح  رہے کہ بی جے پی نے تین سال تک مشترکہ حکومت چلانے کے بعد 19 جون کو پی ڈی پی سے حمایت واپس لے لی تھی۔ بی جے پی کی حمایت واپسی کے بعد ریاست کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نےاسعفیٰ دے دیا تھا۔ بی جے پی۔پی ڈی پی اتحاد ختم ہونے کے بعد ریاست میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا۔ محبوبہ مفتی کے استعفیٰ دینے کے بعد ریاست کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھی گورنر این این وہرا سے ملاقات کی  اور ریاست میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس نے  بھی ریاست میں حکومت سازی میں کوئی دلچسپی  نہیں دکھائی ہے۔کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ ریاست کے موجودہ حالات  میں کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت تشکیل دینا نہیں چاہے گی۔  موجودہ حالات کے پیش نظر گورنر ان این وہرا نے ریاست میں گور نر راج نافذ  کرنے کی سفارش صدر جمہوریہ کو بھیجی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے  ریاست کے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ دہلی میں میٹنگ کی تھی، جس کی بعد بی جے پی نے پی ڈ پی سے حمایت واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ پی محبوبہ مفتی کی حکومت اقلیت میں آگئی اور انہوں نے چند گھنٹو ں بعد اپنا استعفی گورنر کو سونپ دیا۔ 
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا